انٹربینک مارکیٹ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

منگل 13 مارچ 2018 20:51

انٹربینک مارکیٹ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.55 روپے سے بڑھ کر 110.56 روپے اور قیمت فروخت 110.65 روپے سے بڑھ کر 110.66 روپے ہو گئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.60روپے سے گھٹ کر111.50روپے اور قیمت فروخت111.90روپے سے گھٹ کر111.80روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیرکو یورو کی قدر میں25 پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں25 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 136.75 روپے سے گھٹ کر 136.50 روپے اور قیمت فروخت 138.25 روپے سے گھٹ کر 138.00 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 153.75 روپے سے بڑھ کر 154.00 اور قیمت فروخت 155.25 روپے سے بڑھ کر 155.50 روپے ہو گئی ۔

منگل کو سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں5 پیسے کی کمی اور یو اے ای درہم کی قدر میںاستحکام رہا ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.55 روپے روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت29.85 روپے سے گھٹ کر29.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30 روپے اور قیمت فروخت30.60 روپے پرمستحکم رہی ۔منگل کو چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے پر مستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :