بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ

منگل 13 مارچ 2018 20:51

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50 روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1316 ڈالر سے بڑھ کر 1318 ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت 56500 روپے سے گھٹ کر 56450 اور 10 گرام سونے کی قیمت 48428 روپے سے گھٹ کر 48385 روپے ہو گئی ۔منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں20روپے اور دس گرام کی قیمت میں17.15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیت فی تولہ چاندی کی قیمت 760روپے سے بڑھ کر 780 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت651.42روپے سے بڑھ کر 668.57روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :