محکمہ جنگلی حیات کے 11سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی و تبادلے

منگل 13 مارچ 2018 20:38

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی سفارشات پر سیکرٹری فاریسٹری ، وائلڈلائف اینڈ فشریزنے 11سینئر کلرکس (بی ایس ۔14)کو اسسٹنٹ(بی ایس ۔16) کے عہدہ پر ترقی اوران کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس کی طرف سے تبادلوں کی سفارشات کے مطابق دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ڈیرہ غازی خان میں تعینات اسسٹنٹ غلام مصطفیٰ کو پلاننگ سیکشن ہیڈآفس لاہور ، ارشد علی دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لوئی بھیر پارک سے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی لاہور ،شرافت علی دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد سے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن ، سید جاوید اقبال دفتر کیوریٹر بہاولپور چڑیاگھر سے دفترڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلا ئف ساہیوال ریجن ، محمد اشرف دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور ڈویژن سے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان ریجن جبکہ تصدق حسین کودفتر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف سالٹ رینج چکوال ، عبد المجیددفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ،خالق خان دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زو لاہور، پیرزادہ محمد منوردفتر کیوریٹربہاولپورچڑیاگھر کو پہلی ہی جائے تعیناتی کی خالی پوسٹ پر تبدیل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

مزیدبراں پلاننگ سیکشن ہیڈآفس لاہورمیں تعینات فریاد علی کو ہیڈ آفس ہی کی اسٹیبلشمنٹ سیکشن جبکہ لیاقت علی کو اکائونٹ سیکشن ہیڈ آفس لاہورمیں ہی کام جاری رکھنے کے احکامات صادرکئے گئے ہیں ۔