لاہور، مسلم لیگ (ن) پی پی 159کے وفد کی گورنرپنجاب سے ملاقات

منگل 13 مارچ 2018 20:36

لاہور، مسلم لیگ (ن) پی پی 159کے وفد کی گورنرپنجاب سے ملاقات
لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے یہاںگورنر ہائوس لاہور میں حلقہ پی پی 159سے مسلم لیگ (ن) کے 18رُکنی وفد نے ملاقات کی،جس کی قیادت خالد محمود لودھی کررہے تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹر شاہد محمود، چوہدری اکبر علی، چوہدری یونس اور دیگر کارکن موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے جن کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں انقلاب برپا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا محور صرف اور صرف ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔ گورنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کا قابل فخر قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے قائد کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام کی طاقت سے کامیاب و کامران ہوگی۔

متعلقہ عنوان :