صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی

چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے، صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے ۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 20:36

صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں صادق سنجرانی کا قد رضا ربانی یا راجہ ظفرالحق کے برابر نہیں،رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے، صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب سے موزوں ترین شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے رضا ربانی کی خدمات اور ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام پر ان کی غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی تھی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جیت حکومت کی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کی شکست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق ایک وفادار اور تجربہ کار سیاستدان ہیں اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بالغ سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت ملک میں ووٹ کی حرمت کے لیے آواز اٹھا رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کے نام کے انتخاب اور رضا ربانی کے نام کو نظر انداز کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ میں نازیبا اور توہین آمیز زبان متعارف کرانے والی جماعت سے متعلق لوگ بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دوسروں کے خلاف کبھی نامناسب الفاظ استعمال نہیں کیے۔