زیڈ انٹرنیشنل اسکول کے طلباء کا وفد ترکی کے سات روزہ خیر سگالی دورے پر روانہ ہوگیا

طلبہ ترکی کے دارالحکومت میں وہاں کی قدیم تاریخی عمارتوں کا دورہ کریں گے ،مختلف میوزیم بھی جائیںگے

منگل 13 مارچ 2018 20:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) زیڈ انٹرنیشنل اسکول کے طلباء کا وفد ترکی کے سات روزہ خیر سگالی دورے پر روانہ ہوگیا جہاںطلبہ ترکی کے دارالحکومت استمبول میں وہاں کی قدیم تاریخی عمارتوں،مساجدوں اورمختلف میوزیم کا دورہ کریں گے جس سے انہیں برادر مسلم ملک ترکی کی قدیم تاریخ کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا طلباء کا وفد وہاں کے تعلیمی نظام کوجاننے کے لئے مختلف قدیم یونیورسٹیزکا بھی دورہ کریں گے اور اس کے علاوہ تعلیمی سیمینار میں بھی شرکت کریں گے جس سے انہیں وہاں کی تعلیمی معیار کو سمجھنے میں مدد ملے گی طلبہ کا وفد وہاں کے مختلف کلچرل شوز میں بھی شریک ہوگازیڈ انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ کا وفد ترکی کے مختلف اسکولوں کی فٹ بال ٹیموں کے ساتھ فٹ بال کے دوستانہ میچ بھی کھیلے گا اس کے علاوہ طلباء کا وفد ترکی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :