عوام کو ایسی سہولیات دے رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی سفر کا آغاز ہورہا ہے تھوڑا یا زیادہ کی فکرسے آزاد ہو کر کام کررہے ہیں،سلمان عبد اللہ مراد

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر سرپرستی ہم وہ امور انجام دینگے جس کی مثال پورے وطن عزیز میں دی جائیگی،چئیرمین ضلع کونسل

منگل 13 مارچ 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ عوام کو ایسی سہولیات دے رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی سفر کا آغاز ہورہا ہے تھوڑا یا زیادہ کی فکرسے آزاد ہو کر کام کررہے ہیں جس کی نتائج نمایاں ہیں اللہ کے حکم سے آئندہ آنے والا وقت مزید بہتری لائے گا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ممبر ز ضلع کونسل سیدہ شیراتون ،عبد الواحد کلمتی ،محراب بلوچ ،جان عالم جوکھیوسے علاقائی مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایکسین عبد الغنی شیخ بھی موجود تھے اراکین کونسل نے چئیرمین کو بتایا کہ ہماری دی جانے والی رپورٹ پر شروع کرایئے جانے والے کاموں سے علاقائی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہیں آپ کی ٹیم کا حصہ ہے عوا م کی فلاح وبہبود میں ہی ہماری کامیابی ہے چئیرمین نے مزید کہا کہ حالیہ دونوں میں اعلٰی قیادت سے متواتر ملاقاتوں میں ضلع کونسل کے لئے میگا پروجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے جس کو حکومت سندھ کی ٹیم تیار کررہی ہے ضلع کونسل کے اپنے وسائل کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے پروجیکٹ سے ضلع کونسل میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر سرپرستی ہم وہ امور انجام دینگے جس کی مثال پورے وطن عزیز میں دی جائیگی عوام سے کیا گیا ہر وعدے کو نبھانے کی کاوشیں جاری ہے جس کے ثمرات عیاں ہونا شروع ہوگئے ہیں