ضلع کونسل کے وسیع وعریض رقبے پر بورنگ کے ذریعے اور واٹر ٹینکر سروس کے ذریعے پانی فراہم کیا ہے،چئیرمین ضلع کونسل سلمان عبد اللہ مراد

منگل 13 مارچ 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ پانی کی انسانی زندگی میں افادیت بہت اہم ہے اس کے بغیر حیات کا تصور نہیں ضلع کونسل کے وسیع وعریض رقبے پر واٹر بورڈ کی لائنوں سے فراہمی ممکن نہیں اس بناء پر بورنگ کے ذریعے اور جہاں زمین میں پانی نہیں وہاں واٹر ٹینکر سروس کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے ضلع کونسل کو ملک بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ان تمام امور پر آنے والے اخراجات کو اپنے وسائل سے کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اللہ فیھائی میں چیف آفیسر مسر ور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل،ایکسین ممتاز زرداری ،اراکین کونسل علی احمد جوکھیو،حسن مینگل کہ ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ انجنئیرفضل محمود گل نے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم سے قریب وجوار کی کئی آبادیوں مستفید ہونگی چئیرمین کی ہدایت تھی کہ اسکیم کی رفتار کے ساتھ معیار کو بھی خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے جس کی بناء پر آج سہولیات سے آراستہ اسکیم عوام کے سامنے پیش ہے چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم ومحروم طبقے کی حمایت کی ہے بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ کاا نتخاب آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب پالیسی کا تسلسل ہے انشا ء اللہ پیپلز پارٹی وفاق میں آکے تمام صوبوں کو مساوی حقوق دے گی ہم انہیں کے جیالے ہیں عوام کو بلا تفریق ورنگ ونسل ہر سہولت دینگے جس کے لئے سر گرم عمل ہیں

متعلقہ عنوان :