نوازشریف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران شہبازشریف کی کارکردگی اورترقیاتی کاموں کی کئی بار تعریف

شہبازشریف نے پنجاب میں گزشتہ 10برس کے دوران جو شاندار کام کئے ہیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی

منگل 13 مارچ 2018 20:31

نوازشریف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران شہبازشریف کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی اورترقیاتی کاموں کی کئی بار تعریف کی -محمد نوازشریف نے کہاکہ ہم نے دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ کو ختم کیاہے -وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے بھی بجلی کے منصوبوں کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے -محمد نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں گزشتہ 10برس کے دوران جو شاندار کام کئے ہیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی-جتنی ترقی پنجاب میں ہوئی ہے وہ بے مثال ہی-سندھ، بلوچسان ، کے پی کے بتائیں کہ انہوں نے کیا ترقی کی ہی- ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ جہاں ترقی ہورہی ہے اس کی تعریف کی جائے۔