کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی، درہ آدم خیل سے لاکھوں مالیت کی اسلحہ ،ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا

تین ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا،ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا کر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

منگل 13 مارچ 2018 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل سے لاکھوں روپے مالیت کی اسلحہ ،ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا،جبکہ دوسری کاروائی میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت قبائیلی علاقہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان کی نگرانی میں پشاور کے داخلی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا دی گئی، ڈی ایس پی صدرسرکل احسان شاہ خان کی زیر قیادت ،ایس ایچ او تھانہ متنی حاجی ابراہیم خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے پختہ روڈ یوسف خیل پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LRS.223 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 عدد رائفل ،36 عدد بندوق 12 بور ،اور 41500 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے تین رکنی اسلحہ سمگلر گروہ (1 )اضغر (2 )شہزاد پسران شیر محمد (3 )شیر محمد ولد غلام محمد ساکنان یوسف خیل کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی میںڈی ایس پی ریگی رحیم حسین خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ریگی عمران الدین خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے سخی پل روڈ نزد شاگئی بازار میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LEB.6315 کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1125. گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم سخاوت خان ولد میر محمد سکنہ میانوالی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔