خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی حکومت کا آخری بڑا منصوبہ ریپڈ بس ٹرانزٹ ڈیزائین کی متعدد بار تبدیلی کی زد میں

مقررہ ڈیڈ لائن میں پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے کا امکان

منگل 13 مارچ 2018 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی حکومت کا آخری بڑا منصوبہ ریپڈ بس ٹرانزٹ ڈیزائین کی متعدد بار تبدیلی کے باعث مقررہ ڈیڈ لائن میں پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے کا امکان پید ہو گیا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا سب سے بڑا اہم منصوبہ ریپڈ بس ٹرانزٹ میں اب تک کئی بار ڈایزائن کی تبدیلی کی گئی ہے اور با ر بار ڈیزائن تبدیل کرنے کی وجہ سے اس منصوبے کے التواء کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے اس منصو بے کو نگران سیٹ آنے سے قبل پورا کرنے کا دعویٰ کر کررکھا ہے لیکن اب منصوبے میں مزید تاخیر کے قوی امکان پیدا ہو گیا ہے