ْمحکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مینجمنٹ کیڈر کے افسران مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔

ون سٹیپ پروموشن اور سروس اسٹرکچر کی بحالی کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مینجمنٹ کیڈر کے افسران مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ون سٹیپ پروموشن اور سروس اسٹرکچر کی بحالی کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے مطالبات کے حق میں شدید نعرے لگائے۔ اور مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں بہت جلد بنی گالہ میں میں دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔

محکمہ تعلیم کے مینجمنٹ کیڈر کے افسران نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں ضلعی محکمہ تعلیم کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعر ہ بازی کی۔مظاہرین نے ون سٹیپ پروموشن سمیت سروسا سٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اٴْن کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں اٴْن کو پورا کیا جائے ورنہ بصورت دیگر وہ بنی گالا میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود محکمہ تعلیم کے افسران کا بار بار مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلنا صوبائی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :