پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجم اور آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحانات کل ختم ہو جائینگے

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجم اور آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحانات کل ختم ہو جائینگے جس کے نتائج کا اعلان دو ماہ بعد کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جائزہ امتحانات گزشتہ ہفتے شروع ہو ئے تھے جائزہ امتحانات کے تحت صوبے بھر کی سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت کے زیر تعلیم مردانہ اورزنانہ بچوں کی تعداد347501ہیں پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 60592، مردان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 64900، کوہاٹ 33220، سوات 49256، مالاکنڈ 20534، ڈی آئی خان 18202، بنوں 215811، ابیٹ بورڈ کے زیر اہتمام 66693بچے امتحان دے رہے ہیں آٹھویں جماعت کے جا ئزہ امتحان میں پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 41171، مردان کے 51000، کوہاٹ کے 53048، سوات کے 27641، مالاکنڈ کے 25069، ڈی آئی خان کے 20091، بنوں کے 73043، ابیٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام 45490طلباء و طالبات آج آٹھویں جماعت کا جائزہ امتحان دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :