پشاور، یونیسف نے کھانسی کے شربتوں کی بوتلوں پر ایکسپائری ( زائد االمعیاد) کی مدت 2سے 3سال تحریر کرنے کو مضر صحت قرار دیدیا

منگل 13 مارچ 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کھانسی کے شربتوں کی بوتلوں پر ایکسپائری ( زائد االمعیاد) کی مدت 2سے 3سال تحریر کرنے کو مضر صحت قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیسف نے ماہرین نے قرار دیا ہے کہ کھانسی کے شربت کی مدت 16سے 18 مہینے ہیں اس سے زائد وقت گزر جانے پر کھانسی کا یہ شربت نقصان دہ بن جاتا ہے محکمہ ہیلتھ نے اس نئی تحقیق کے بعد پاکستان بھر میں ایسے تمام کھانسی کے شربت جن پر ایکسپائری مدت 2سے 3درج ہیں انہیں مارکیٹ سے کمپنیوں کو فوری طور پر واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

جبکہ یونیسف نے قرار دیا ہے کہ آئندہ زائد المعیاد کھانسی کے شربت کی فروخت کی رپورٹ پر کاروائی کی جائیگی ۔ کھانسی کے شربت بنانے والے کمپنیوں کو آئندہ کف سیرپ بوتلوں پر ایکسپائری تاریخ ایک سے ڈیڑھ سال درج کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :