سوات، کانجو میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس ایکشن

عام شہریوں کی شامت ، وی آئی پی اور بڑی گاڑیوں کو کھلی چھٹی ،عوم سراپا احتجاج

منگل 13 مارچ 2018 20:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) کانجو میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا ایکشن عام شہریوں کی شامت آگئی جبکہ وی آئی پی اور بڑی گاڑیوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ۔عوم سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات تحصیل کبل شا ہی بازار کانجو کے مقام پر ٹریفک اہلکاروں نے قانون کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے چالان کردیا جبکہ دوسری جانب اس موقع پر سرعام وی آئی پی اور بڑی گاڑیوں کو کُھلی چھٹی دیدی گئی جس پر یہاںموجود لوگوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہو ئے احتجاج کیا اور حکام بالا سے آپیل کی کہ قانون تما م لوگوں کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے صرف چھوٹی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے کا سلسلہ ا گر اسی طرح جا ری رہا تو اس سے کسی بھی وقت آمن و آمان کا مسلہ پیدا ہو سکتاہے ۔

لہذا یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ گزشتہ روز شا ہی بازار کانجو کے مقام پر اقرباء پروری اور ذاتی پسند ونا پسند کی بنیادپر لئے گئے ایکشن کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاراوائی کی جائے ۔تاکہ عوام کو یہ یقین ہو جائے کہ قانون سب لوگوں کیلئے برابر ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :