نیب لاہور کا صاف پانی منصوبے میں پائی جانے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

منصوبے کے ذمہ داران سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ سمیت سیکرٹری پی اینڈ ڈی سمیت سیکرٹری ہائوسنگ خر م آغا سے پوچھ گچھ مکمل

منگل 13 مارچ 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) نیب لاہور نے صاف پانی منصوبے میں پائی جانے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے منصوبے کے ذمہ داران سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ سمیت سیکرٹری پی اینڈ ڈی سمیت سیکرٹری ہائوسنگ خر م آغا سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے مذکورہ تینوں سیکرٹریوں کو گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا جبکہ پہلے مرحلے میں سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ ریکارڈ سمیت نیب کی انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہوئے جہاں نیب لاہور کی انکوائری ٹیم نے نجم شاہ سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جبکہ دوسرے مرحلے میں سیکرٹری ہائوسنگ خرم آغا و سیکرٹری پی اینڈ ڈی بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوگئے اور انکوائری ٹیم نے ان سے بھی پوچھ گچھ میں اتنا ہی وقت لیا واضح رہے کہ نیب لاہور پنجاب کی 56 کمپنیوں کی تحقیقات کررہا ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے صاف پانی پروجیکٹ کی تحقیقات کی غرض سے مذکورہ تینوں سیکرٹریوں کو طلب کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :