لاہور،رانا احمد سعید کی طرف سینئر صحافیوں کیلئے پروقار عشائیہ کا اہتمام

منگل 13 مارچ 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) مانگامنڈی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما وہر دلعزیز شخصیت چئیرمین یوسی 266رانا احمد سعید کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر (تحصیل رائے ونڈ پریس کلب )کے عہدے داران کیلئے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پی پی 172 ایم پی اے کے امیدوار سینئر لیگی راہنما رانا بختیار احمد ،جنرل کونسلر مراکہ لاہور چوہدری بوبی گجر اور تحصیل رائے ونڈ پریس کلب کے عہدے داران سرپرست ڈاکٹر الیا س آرائیں،صدر پریس کلب حامد حسین بھٹی ، رانا اشفاق احمدچئیرمین ، عابد بھٹی سینئر وائس چئیرمین،طارق بندیشہ سینئر چئیرمین ،حاجی رحمت علی وائس چئیرمین ،ملک ظفر کھوکھر نائب صدر،ندیم آصف چوہدری سینئر نائب صدر،میاں الیاس جنرل سیکرٹری ،عابد قادری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،محمد آصف ساقی سیکرٹری انفارمیشن نے عشائیہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پرچئیرمین یوسی 266رانا احمد سعید نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بہتر معاشی کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) حکومت کی تعریف کی۔ اورکہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے معاشی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہورہی ہے جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جماعت کے پلیٹ فارم پی پی 172 ایم پی اے کے امیدوار رانا بختیار احمد نے اس عشائیہ تقریب کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جماعت کی محبت اور حلقہ کی عوام کی محبت سے انشاء اللہ پی پی 172میں میاں برادران کی قیادت میں ن لیگ ہی کلین سویپ کرے گی۔

عوام دیگر جماعتوں کا ڈرامہ دیکھ چکی ہے اور میاں برادران ملک کے کشیدہ حالات کا سامنا کرنے کیساتھ ساتھ ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں میں مصروف عمل ہیں

متعلقہ عنوان :