سینٹ میں اپوزیشن اتحاد ی جماعتوںکے امیدواروں کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے ، ناصر رمضان

منگل 13 مارچ 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں محمد صادق خان سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے امیدوار وں کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے انہوںنے کہا کہ اس تاریخی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، آصف زرداری اور عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے وقت کے حکمرانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو وقت کے حکمران بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن متحد ہوگی تو آنے والے جنرل الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست دے کر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔اس لیے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں اور پاکستان کو مضبوط ،مستحکم بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں اور عوام کی بھر پور طریقہ سے خدمت کریں ۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی کوششیں رنگ لے آئیں جنہوں نے نہایت محنت، لگن اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور نومنتخب سینیٹر صادق سنجرانی کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین آصف زرداری، عمران خان، بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق سے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے انہیں متفقہ امیدوار چن لیا تھا

متعلقہ عنوان :