کینن چیلنج کپ،ڈان کلب نے ٹائیگرکلب کو 70رنز سے شکست دے دی

ولید انجم ،علی اعجازکی عمدہ بلے بازی اور محبوب ،سمیع خان اور بلال کی شاندار باؤلنگ

منگل 13 مارچ 2018 20:17

کینن چیلنج کپ،ڈان کلب نے ٹائیگرکلب کو 70رنز سے شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈان کلب نے ٹائیگرکلب کو 70رنز سے شکست دے کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔جلواسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈان کلب نے مقررہ 35اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 245رنزبنائے ۔

(جاری ہے)

ولید انجم اور علی اعجاز نی45،45،محبوب نے 37،نعیم جمیل 34اور راحیل اسلام 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔ٹائیگر کلب کے محمد حمزہ نے چار ،شاہ ریز نے دو جبکہ اصغر اور عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ٹائیگر کلب کی ٹیم 24ویں اوور میں 175رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔بلال ڈوگر 41ناٹ آؤٹ ،عامر 37 اور اصغر 24رنزبناکر نمایاں رہے ۔ڈان کلب کی طرف سے محبوب نے تین ،سمیع خان اور بلال نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔علی اعجاز کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں رب نوازاور شاہد دیوان نے امپائرنگ جبکہ شیر باز خان نے اسکور ر کے فرائض انجام دئیے ۔