وفاقی وزیر دفاع کا فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ،سنٹر کی افادیت بارے ..
تازہ ترین : 1

وفاقی وزیر دفاع کا فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ،سنٹر کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی

وفاقی وزیر دفاع کا فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ،سنٹر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیر خان نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا۔ائیر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر دفا ع کا استقبال کیا۔ وزیر دفا ع نے حال ہی میں تعمیر کیے گئے ائیر پاو ر سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ کیا اور انہیںاس سنٹر کی افادیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جدید ترین طرز پر تعمیر کیا گیا ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس، ایک ایسا اہم ادارہ ہے جو کہ پاک فضائیہ کے پائلٹوں کے علاوہ دوست ممالک کے پائلٹوں کو بھی بین الاقوامی تربیتی مشقوں کے دوران بہترین تربیت فراہم کرے گا۔ وزیر دفا ع نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور JF-17ا سکواڈرن کے دورے کے دوران سکواڈرن کے فضائی اور زمینی عملہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے اہل کاروں کی اعلیٰ صلاحیتوں ، کردار اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردارکی بھی تعریف کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 20:14:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :