کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز امتحانات ملتوی کر دئیے

دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی

منگل 13 مارچ 2018 20:11

کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا (Good Friday) کا دن ہے، لہٰذہ عیسائی طلبہ کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :