مریم اورنگزیب کیخلاف اثاثوں میں اضافہ اور سیاسی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات

خصوصی خدمات کے عوض وزارت ملی تھی ‘ سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال اور اشتہارات کی غلط تقسیم جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا

منگل 13 مارچ 2018 20:08

مریم اورنگزیب کیخلاف اثاثوں میں اضافہ اور سیاسی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی وزری اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے خلاف اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب سے استدعا کی گئی ہے وزارت میں کرپشن اجاگر کرنے بارے درخواستوں پر تحقیقات اگلے چند ہفتوں میں شروع کردی جائے گی۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف قومی فنڈز کا بے دریغ استعمال اورمن پسند میڈیا ہائوسز کو اربوں روپے کے اشتہارات دینے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے بارے تحقیقات شروع ہوں گی۔

کرپشن میں ڈوبی حکومت کی وفاقی وزیر پر یہ بھی الزم ہے کہ انہوںنے پی ٹی وی میں بھاری معاوضوں پر مسلم لیگ ن کے ورکروں کو بھرتی کیا تھا اور قواعد کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور لوک ورثہ میں بھی من پسند افراد کو اعلیٰ عہدون پر بھرتی کرکے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوئی تھی اور اس کی واحد قابلیت ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب اور انکی خالہ نجمہ حمید کی شریف خاندان کے ساتھ خصوصی قربت ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی خدمات کے عوض مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر کا عہدہ دیا گیا یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزارت کے اندر سرکاری اشتہارات کی تقسیم او رمن پسند میڈیا ہاوسز کو دیئے جبکہ اپنے چھوٹے اثاثوں میں بھاری اضافہ کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی وی میں بھی سیاسی ورکرز بھرتی کرائے ہیں نیب کو ملنے والی شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے اور احتسابی شکنجہ مریم اورنگزیب کے گرد بھی کسا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :