Live Updates

عمران خان نے کارکنوں کو "گو نواز گو" کا نعرہ ترک کرنے کی تلقین کردی

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 18:48

عمران خان نے کارکنوں کو "گو نواز گو" کا نعرہ ترک کرنے کی تلقین کردی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) عمران خان نے کارکنوں کو "گو نواز گو" کا نعرہ ترک کرنے کی تلقین کردی ہے۔ گجرات میں ٹانڈہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ جب اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی تونوازشریف کوبتانا چاہیے تھا کہ وہ کیسے بنائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سےباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹےکی باری ہے۔ نوازشریف تو فارغ ہوگئے اور شہبازشریف تمہاری باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، نئے پاکستان میں انسانوں پرپیسا خرچ ہوگا، ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :