خرم دستگیر خان کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ،ْپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف

مارشل سہیل امان نے وزیر دفا ع کا استقبال پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ،ْائیر چیف

منگل 13 مارچ 2018 20:02

خرم دستگیر خان کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ،ْپاک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا۔ایئر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر دفا ع کا استقبال کیا۔ وزیر دفا ع نے حال ہی میں تعمیر کیے گئے ایئر پاو ر سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ کیا اور انہیںاس سنٹر کی افادیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جدید ترین طرز پر تعمیر کیا گیا ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس، ایک ایسا اہم ادارہ ہے جو کہ پاک فضائیہ کے پائلٹوں کے علاوہ دوست ممالک کے پائلٹوں کو بھی بین الاقوامی تربیتی مشقوں کے دوران بہترین تربیت فراہم کرے گا۔ وزیر دفا ع نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور JF-17ا سکواڈرن کے دورے کے دوران سکواڈرن کے فضائی اور زمینی عملہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فضائیہ کے اہل کاروں کی اعلیٰ صلاحیتوں ، کردار اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردارکی بھی تعریف کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :