کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ،ْ فواد چوہدری

ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں ،ْبلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا ہے ،ْ نوازشریف کے بیان پر رد عمل

منگل 13 مارچ 2018 19:42

کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں، نواز شریف 1981سے اسٹیبلشمنٹ کی پوجا کر رہے ہیں، ابھی نواز شریف کے زخم تازہ ہیں ،ْہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا ہے، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا ہے، نااہل شخص کو قائداعظم کا وارث قرار دے دیا گیا ہے،نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے۔