بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کے مزید دو سنگین واقعات

پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھاتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرادیا ْپاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ ایک بار پھر بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھادیا ہے ،ْذرائع

منگل 13 مارچ 2018 19:42

بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کے مزید ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کے مزید دو سنگین واقعات پیش آئے ہیں ،ْ پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھاتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے میں ملوث اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکام کو لگام دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں تعینات سینئر سفارتکار کی گاڑی کو ایک کار نے روکا اور سفارتکار کی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا گیا ،ْپھر راستہ روکنے والی گاڑی میں سے ایک شخص نے اتر کر سفارتکار کی تصاویر کھینچیں۔دوسرے واقعہ میں پاکستانی سفارت کار کی گاڑی کو روک کر ان کے بچوں ہراساں کیا گیا۔ مصروف شاہراہ پر پاکستانی اہلکار کی گاڑی کے آگے دوسری گاڑی لاکر روک لیا گیا اور آگے جانا دشوار کردیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ ایک بار پھر بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :