پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 13 مارچ 2018 19:22

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے فریدہ جبیں دختر مشرف علی خان کوعربی کے مضمون میں ان کے’’عربی شاعری میں قصہ اسراء و معراج (تنقیدی مطالعہ)‘‘کے موضوع پر،محمد جاوید اقبال ولد محمد اقبال کوایگریکلچر (پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’’کپاس کی پتامروڑ بیماری سے متعلقہ بیگو مووائرس کے مرکب کا نظاماتی مطالعہ اور تمباکو کے پودوں کے نمونہ جات میں مزاحمتی رائبوز نیو کلئیک ایسڈ سے منسلک مدافعت کا اظہار‘‘کے موضوع پر،عظیم محمود بٹ ولد طارق محمود بٹ کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’کالے یرقان کے مریضوں میں مائیکرو آر این اے کی شناخت اور اظہار بذریعہ جدید جینیاتی تسلسل ‘‘کے موضوع پراورآسیہ خالق دختر محمد عبد الخالق کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’تپ دق کے پر خطر ماحولیاتی عوامل، متعدی مرض کی تشخیص اور ادویات کے خلاف مدافعت کا کثیر العناصر تجزیہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :