آلودہ سبزیوں سے بچاو،ْ اور خالص دیسی سبزیوں کی فراہمی کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں ریسرچ ایوینیو کا آغاز

منگل 13 مارچ 2018 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر زکر یا ذاکر نے لاہورمیں آلودہ سبزیوں سے بچاو،ْ اور تازہ و خالص دیسی سبزیوں کی فراہمی کے لئے تحقیقاتی منصوبہ شروع کرنے کے لئے موڑ بھیکے وال کے نزدیک 21کنال اراضی پنجاب یونیورسٹی انسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز کو ریسرچ ایوینیو منصوبے کے تحت زرعی تجر بات کے لیے فراہم کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس پر وفیسر ڈاکٹر شاہد کمال ، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگری کلچرل سائنسز پر وفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ہ جبین ، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان،قائمقام خزانہ رائو شریف ،اقامتی آفیسر دوم ملک ظہیر حسین ،اقامتی آفیسر اول چو ہدری افتخار، سعید مغل، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شجر کاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہر شخص نے اپنے نام کا ایک ایک پودا لگا یا ہے۔ اپنے خطاب میں پرو فیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکر یہ ادا اکرتے ہوئے دی گئی زمین کا مفید استعمال کرتے ہوئے شہر لاہور میں تازہ اور اچھی سبز یات دینے اورلوگوں کو آلودہ قسم کی سبز یات سے جان بچانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پرلوگوں کو اپنے گھروں میں کچن گارڈننگ کیلئے ٹر یننگ بھی کروائی جائے گی۔ پر وفیسر ڈاکٹر شاہد کمال او ر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے شعبہ کے سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کی اقدامات سے لوگ تازہ اور مفید قسم کی سبز یات سے مستفید ہو سکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :