نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

سرکار دوعالم ؐ کی حیات طبیہ اپنا کر ہی ہمارے معاشی اور ملکی مسائل ختم ہو سکتے ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 13 مارچ 2018 19:22

نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے اور جماعت اسلامی کی دعوت بھی اسی نہج پر استوار ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہو رمیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ کی سیرت طیبہ صر ف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ہم سرکار دوعالم کی امت میں سے ہیں اس اعزاز پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں جہاں فحاشی و عریا نی پر مبنی ظالمانہ تہذیب نے معاشرے میں پنچے گاڑ رکھے ہیں اس سے اپنی نوجوان نسل کو بچانے کیلئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا ہو گا۔

(جاری ہے)

ملک کے 80فیصد عوام مہنگائی و غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اورشہر میں سٹریٹ کرائمز ، ڈاکہ زنی ، چور بازاری ، کمر توڑ مہنگائی ، کرپشن اورعدل و انصاف کی عدم فراہمی جیسے جرائم نے معاشرے کا توازن بگاڑ دیا ہے اس ظالمانہ نظام کی اصلاح اور کرپٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان عوام سے رابطہ مضبوط کریں تاکہ رائے عامہ کے نتیجے میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :