ْسینیٹ انتخابات اور سینیٹ چیئر مین کا چنائو جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے ‘ثروت اعجاز قادری

عوام کے حقوق کے استحصال کو روکنے، بہتر تعلیم ،فوری انصاف غریبوں کو فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے

منگل 13 مارچ 2018 19:22

ْسینیٹ انتخابات اور سینیٹ چیئر مین کا چنائو جمہوریت کی طرف بہتر قدم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور سینیٹ چیئر مین کا چنائو جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے ،سینیٹ چیئرمین بننے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے ۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور پسے ہوئے مظلوم عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، غربت کے خاتمے،بہتر تعلیم ،اور فوری انصاف غریبوں کو دلانے کیلئے جدید تقاضوں کے تحت قانون سازی کی جائے ،اداروں کا احترام کرنا اور آئینی حدود کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا جمہوریت ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو کردار اداکرناہوگا ،ملک دشمن قوتیں انتشار اور فرقہ واریت پھیلا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،ردالفساد آپریشن کے برآمد ہونیوالے نتائج حوصلہ کن ہیں ،دہشتگردی آخری ہچکیاں لے رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم اور عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،اداروں پر الزام لگانے والے دیکھ لیں ان کے الزامات جھوٹ پر مبنی تھے ،جس کی مثال سینیٹ کے انتخابات ہیں ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے حقوق کے استحصال کو روکنے کیلئے قانونی سازی ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ دھونس ،خلم وجبر زیادہ دن نہیں رہتے عوام کے دلوں میں وہی لوگ زندہ جاوید رہتے ہیں جو ملک وقوم کی خدمت کو شعار بناتے ہیں ،اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرنیوالے کسی طور بھی جمہوری یا عوام دوست نہیں ہوسکتے ،عوام نے باربار باریاں لینے والوں کو پہچان لیا ہے ،اب ووٹ عوام اسی کو دینگے جو عوام کی خدمت ملک کی ترقی کو عبادت سمجھتا ہے ،عوام جھوٹے دعوئے اور جھانسے دینے والوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے محاسبہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :