پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان روابط میں تقویت عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد دے گی‘ طاہر محمود اشرفی

پاکستان اور سعودی عرب کا عالم اسلام کے مسائل کیلئے حل کیلئے بنیادی کردار ہے ‘ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

منگل 13 مارچ 2018 19:22

پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان روابط میں تقویت عالم اسلام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان روابط میں تقویت عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد دے گی، پاکستان اور سعودی عرب کا عالم اسلام کے مسائل کیلئے حل کیلئے بنیادی کردار ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمودا شرفی اور وکیل وزارة شؤون الاسلامیہ الشیخ عبد الرحمن الغنام کے درمیان ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی گئی ، دونوں رہنمائوں نے عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اتحاد کیلئے جدوجہد کرنے ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے اور ارض الحرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے ارض الحرمین الشریفین کا امن و سلامتی عزیز ہے اور کسی بھی قوت کو سعودی عرب کے امن و سلامتی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔پاکستانی قوم کو حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل سعودی عرب پر حملے کوی بھی صورت قبول نہیں ہیں اور حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ اور متفقہ پالیسی اپنانی ہو گی، الشیخ عبد الرحمن الغنام نے پاکستان علماء کونسل کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خدمات کو سراہااور کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے صف اول میں کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :