(ن) لیگ کامشن ووٹ کاتقدس نہیں کر پشن بچائو ہے‘ سینیٹر چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دینے کی بجائے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہے ‘ گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 19:14

(ن) لیگ کامشن ووٹ کاتقدس نہیں کر پشن بچائو ہے‘ سینیٹر چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کامشن ووٹ کاتقدس نہیں کر پشن بچائو ہے جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،(ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دینے کی بجائے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہے، عام انتخابات2018میں تحر یک انصاف مخالفین کو عبر تناک شکست دیں گی اور عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے، ہم آئین وقانون اور جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ،آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ کو کر پشن سے پاک کر نا ہوگا ،اگر ملک کوآگے لیکر جانا ہے تو اسکے لیے ضروری ہے ملک میں اداروں کو مضبوط کیا جائے۔

اپنے دفتر میں مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف کر پشن اور لوٹ مار کے مقدمے چل رہے ہیں وہ کس منہ سے ووٹ کی تقد س کی بات کر تے ہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آکر’’مال ‘‘بنانیوالوں نے خود عوام کے ووٹ کے تقدس کا قتل وعام کیا ہے اور جب تک ملک میں کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینٹ انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی (ن) لیگ کی خطر ے کی گھنٹی بج چکی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر انتخابی میدان میں آئیں گے اور سیاسی مخالفین کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف کر پشن اور لوٹ مار کے مقدمے چل رہے ہیں وہ کس منہ سے ووٹ کی تقد س کی بات کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :