تیراہ سرحد پر تعینات ایف سی اہلکار بجلی گرنے سے جاں بحق، ایک شدید زخمی

منگل 13 مارچ 2018 18:58

تیراہ سرحد پر تعینات ایف سی اہلکار بجلی گرنے سے جاں بحق، ایک شدید زخمی
تیراہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تیراہ سرحد پر تعینات ایک ایف سی اہلکار آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرئع کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات ایف سی کے اہلکار وحید خان اور نور گل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ گزشتہ رات تیز بارش کے دوران اسمانی بجلی گرنے سپاہی وحید خان سکنہ مرادن کاٹلنگ جاں بحق جبکہ سپاہی نور گل شدید ذخمی ہو گئے طبی امداد دینے کے لئے ذخمی اہلکارپشاور منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش اپنے ابائی گاوں پہنچا کر سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :