نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے ،ْآج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ،ْشہباز شریف

نوازشریف قائد اعظم کے وارث ہیں ،ْ دنیا جانتی ہے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،ْ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،ْمجھے یقین ہے ایک دن ان سب زیادتیوں کا ازالہ ہوگا ،ْنیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہوسکتے ،ْ مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب ْ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان

منگل 13 مارچ 2018 18:47

نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے ،ْآج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے ،ْآج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ،ْ نوازشریف قائد اعظم کے وارث ہیں ،ْ دنیا جانتی ہے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،ْ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،ْمجھے یقین ہے ایک دن ان سب زیادتیوں کا ازالہ ہوگا ،ْنیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہوسکتے۔

منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔رٹی صدر کے عہدے کیلئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا وقت مقرر تھا تاہم شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید وتجویز کنندگان کے دستخط کیے ۔

جنرل کونسل کے اجلاس کے دور ان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن)کا صدر منتخب کر نے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ اہم اور مشکل ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ مجھے ایک ایسے منصب پر کام کرنے کیلئے کہا جارہا ہے جس سے 30 برس تک میں نے رہنمائی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور نہیں کرسکتا، وہ کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ میں دیانت داری سے سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کے عوام کی خوشخبری ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور یہی وہی واحد رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا وارث قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی دفاع کو قابل تسخیر بنانے کے لیے نواز شریف نے لاکھوں امریکی ڈالر کی آفر کو ٹھکرا دیا تھا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وہ اقدام ہے جو بانیان پاکستان کے بعد نواز شریف کو ملک کا مدبر رہنما تسلیم کرنے کیلئے مجبور کردے گا۔انہوںنے کہاکہ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ نواز شریف نے مجھے اپنے منصب پر فائز کرنے کے لیے چنا ہے لیکن میرا دل و دماغ یہی سوال کررہے ہیں کہ کیا کوئی اور نواز شریف کی جگہ لے سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نواز شریف کی سرپرستی، کارکنوں اور عوام کے تعاون پر بھروسہ ہے اور مجھے تقریباً 30 برس سے زیادہ مسلم لیگ(ن) اور عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارکنان ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں انہوں نے قربانیاں دے کر قائد اور جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان سب زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 28 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔بعدازاں عدالت عظمیٰ کی جانب سے 21 فروری کو انتخابی اصلاحات کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا۔جس کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے اجلاس میں نواز شریف کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارٹی کا ’قائم مقام‘ صدر منتخب کیا۔اسی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ نے اجلاس کے دوران نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد منتخب کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔