پنجاب یونیورسٹی آسا کے نومنتخب عہدیداران کی وائس چانسلر سے ملاقات

منگل 13 مارچ 2018 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کی نو منتخب مجلس عاملہ نے صدر ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زکریاذاکر سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی جس میںنو منتخب 14اراکین شامل تھے ۔ وائس چانسلرڈاکٹر زکریا ذاکر نے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی باڈی یقینا یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے قیمتی مشورے فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

نومنتخب اراکین نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ2016سے التوا کا شکار انسنٹیو ایوارڈ کا فوری اجراء کیا جائے اور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی الائونس یکساں کیا جائے، ٹائم سکیل پروموشن کو عملی شکل دیئے جانے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔ وائس چانسلر نے آسا وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ وہ یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ مزید برآں نو منتخب آسا نے اپنی پہلی جنرل باڈی 15مارچ بروز جمعرات کو الرازی ہال میںمنعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :