چیئرمین بلدیہ شرقی کا پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کے حوالے سے کشمیر روڈ و چائنا گراؤنڈ کا تفصیلی معائنہ

منگل 13 مارچ 2018 18:47

چیئرمین بلدیہ شرقی کا پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کے حوالے سے کشمیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے قبل از وقت انتظامات مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تزئین و آرائش کے کام کو تیزی سے کیا جا رہا ہے جبکہ ملحقہ سڑکوں پر بھی بلدیاتی خدمات کیلئے بلدیہ شرقی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کے ہمراہ کشمیر روڈ کے معائینے کے دوران کیا اس دوران کشمیر روڈ پر وال چاکنگ مٹانے کا کام تیزی سے سر انجام دیا جا رہا ہے، چائنا گراؤنڈ کشمیر روڈ کے معائینے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ میدان کو ہر سازوسامان سے وقت ضائع کئے بغیر صاف کر دیا جائے جبکہ کشمیر روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے اور فٹ پاتھ کی مرمت و تزئین وآرائش کے کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے اور شہری بے چینی سے فائنل کے منتظر ہیں لہذا ہمیں اپنے حصے کا کام بہترین طریقے سے سر انجام دینا ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سطح پر کراچی کا یہ امیج جاسکے کہ یہ شہر ہر قسم کے ایونٹ کے انعقاد کیلئے انتہائی سازگار ہے اور کرکٹ کے چاہنے والے بار بار یہاں بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اس موقع پر سپریٹینڈنگ انجنئیرطارق مغل، ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس و دیگر افسران بھی موجود تھی.

متعلقہ عنوان :