کراچی، سپریم کورٹ نے اہلیہ کی جانب سے ماہانہ خرچہ نہ ملنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی

منگل 13 مارچ 2018 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے اہلیہ کی جانب سے ماہانہ خرچہ نہ ملنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی ہے ۔منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شوہر کیخلاف ماہانہ خرچہ نہ دینے کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار صفیہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ رشید احمد قریشی صفیہ کو طلاق دے چکا ہے لیکن اسے ماہانہ خرچہ ادا نہیں کر رہا جسٹس سجاد علی شاہ نے وکیل صفای سے استفسار کرتے ہوے کہا کہ رشید احمد نے صفیہ کو طلاق کب دی اور اس کی دستاویزات کہاں ہی طلاق ایک حساس معاملہ ہے وکیل صفای نے کہا کہ صفیہ کے شوہر نے طلاق زبانی دی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ زبانی طلاق کیسے ہوتی ہی زبانی طلاق کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی وکیل صفای کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت نے میرے موکل کو 5 ہزار روپے ماہانہ خرچ کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے استفار کیا کہ ماہانہ خرچہ بیوی کا حق ہے عدالت نے ماہانہ خرچ مقرر کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست گزار کی اپیل مسترد کردی

متعلقہ عنوان :