آل سندھ شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ :کورنگی جیم خانہ کی شاندار کامیابی

منگل 13 مارچ 2018 18:35

آل سندھ شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ :کورنگی جیم خانہ کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی نمبر6پر جاری "آل سندھ شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "میں کورنگی جیم خانہ نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل مضبوط حریف اوور سیز فٹ بال کلب کو 1-0سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ کنفرم کرلی ،میچ کا فیصلہ کن گول وہاب نے اسکور کیا ۔

(جاری ہے)

اورر سیز ایف سی نے دوران کھیل کو خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی کورنگی جیم خانہ کھیل پر مکمل چھائی رہی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کورنگی جیم خانہ کے سیکریٹری وسیم عارف نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری عبدالرئوف بلوچ ،اسلام الدین ،محمد کامران اور چوہدری اقبال نے انجام دیئے جبکہ میش کمشنر ولی فٹ بالر تھے ۔

متعلقہ عنوان :