آل کراچی یکجہتی منگھو پیر فٹ بال ٹورنامنٹ، پاک جوہر نے ینگ بلوچ اور ارکان اسپورٹس نے صابری اسپورٹس کو شکست دیدی

منگل 13 مارچ 2018 18:35

آل کراچی یکجہتی منگھو پیر فٹ بال ٹورنامنٹ، پاک جوہر نے ینگ بلوچ اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مہر اسپورٹس فٹ با ل کلب منگھو پیر کے زیر اہتمام سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے جاری آل کراچی یکجہتی منگھو پیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں پاک جوہر ایف سی نے ینگ بلوچ ایف سی کو 4-1سے ہرا دیا ۔فاتح کلب کی جانب سے کاشف ،ناظم نے ایک ایک جبکہ شہروز نے 2گول اسکور کئے ،ینگ بلوچ کا واحد گول شعیب قاسم نے کیا ۔

دوسرے میچ میں ارکان اسپورٹس نے مد مقابل صابری اسپورٹس کو 2-0سے زیر کیا ارکان اسپورٹس کے ذاہد اور کلیم اللہ نے گول اسکور کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر مہران سٹی شجاعت برنی اور شفاف ٹرسٹ کے روح رواں مرزا مقصود بیگ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ساجد رند ،عابد ڈار ،فضل ربی ،عبدالمجید خاصخیلی ،امیر جامعت اسلامی گڈاپ عبداللہ رضوان ،کامران خان رند،حاجی شفیع محمد شاہو ،سرپرست اعلیٰ پاک جوہر فٹ بال کلب کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی کی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ٹورنامنٹ آرگنائزر ساجد رند نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذیر خان ،سعید بلوچ اور شیر محمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہد بلوچ تھے ۔

متعلقہ عنوان :