ٹرمپ 20 مارچ کو وائٹ ہائوس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طریقہ کار زیر بحث آئیں گے،ترجمان وائٹ ہائوس

منگل 13 مارچ 2018 18:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق بیس مارچ کو واشنگٹن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہاکہ ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طریقہ کار زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

بن سلمان نے کچھ عرصہ قبل مصر اور برطانیہ کا دورہ کیا تھا جو ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔سعودی ولی عہد نے ایک برس قبل وہائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات مختلف معاملات میں سعودی عرب اور امریکا کے بیچ نقطہ ہائے نظر میں بڑی حد تک مطابقت کی عکاس تھی۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی۔

متعلقہ عنوان :