جھل مگسی میں سید رکھیل شاہ سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرلیے گئے،ڈی آئی جی

منگل 13 مارچ 2018 18:27

ڈیرہ مرادجمالی۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)جھل مگسی میں ہونے والے سید رکھیل شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،زائرین کی آمدو رفت کے لئے ہائی وے پر اضافی نفری تعینات کرکے سڑک کو محفوظ کیا گیا ہے۔ مکمل چیکنگ کے بعد زائرین کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی600سے زائد اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

زائرین کو کانوائی کے ذریعے با حفاظت منزل تک پہنچایا جا رہا ہے۔تمام عبادت گاہوں ،سکولوں اور اہم تنصیبات پر بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پویس نصیر آباد رینج نذیر احمد کردصحافیوں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد کا کہنا تھا کہ رینج بھر میں امن امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر سائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔

رینج بھر کے سکولوں کالجز،مساجد ،مندر ،گرجا گھر وں و دیگر عبادت گاہوں تمام سرکاری داروں اور اہم تنصیبات پر بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو امن امان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جھل مگسی میں جاری سید رکھل شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پربھی سیکورٹی کے فول پروف انظامات کئے گئے ہیں۔

درگاہ کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کے بعد زائرین کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔عرس کی سیکورٹی کے لئے 600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور بی سی کے جوان بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام زائرین کو کانوائی کے ذریعے با حفاظت منزل پر پہنچایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔