پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان حافظ باسط اور سابق سیکریڑی ایل جی بورڈ فیصل جمال عدالت میں پیش

منگل 13 مارچ 2018 18:27

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) عبوری ضمانت پر ملزمان پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان حافظ باسط اور سابق سیکریڑی ایل جی بورڈ فیصل جمال عدالت میں پیش،نیب کی جانب سے ریاض ترین نے پیروی کی ، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے کی، ملزمان پر 2 ارب 30 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جس میں باقی ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان تاحال عبوری ضمانت پر ہیں ،جونیئر وکلا نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضی ایڈوکیٹ اسلام آباد میں ہیں کیس کی سماعت کو اگلی پیشی تک ملتوی کردی جائے جس پرعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلی ہفتے تک ملتوی کردی کردی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنائسٹنٹ کرپشن کیس میں سابق انچارج ایم ایس ڈی بلوچستان یوسف بزنجو سمیت 10ملزمان پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر راشد گولڑہ نے پیروی کی۔احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے دو ملزمان تکنیکی ماہر شعیب قریشی اور رحمت اللہ کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ملزمان کو ریفرنس کی نقولات کی فراہمی کے بعد سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :