معروف فلاحی ادارہ (سیلانی) ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خضدا ر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 13 مارچ 2018 18:20

خضدار۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)معروف فلاحی ادارہ (سیلانی) ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ٹیچنگ اسپتال خضدار میں چار روزہ فری میڈیکل کیمپ برائے امراض چشم کا انعقاد کیا گیا ہے ،یہ کیمپ سولہ مارچ تک جاری رہے گا، پہلے روز امراض چشم کے چھ سو سے زائد مردو خواتین مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں جبکہ متعدد مریضوںکو آنکھوں کے آپریشن کے لیئے تجویز کیا گیا مفت میڈیکل کیمپ میں ماہرین امراض چشم ڈاکٹر محفوظ الاسلام شاہ ، ڈاکٹر ریاض کریم ،ڈاکٹر عبدالصمد نے مریضوں کا معائنہ کیا دور دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں مریض مفت میڈیکل کیمپ پہنچے تھے ماہرین امراض چشم کے مطابق بیش تر مریض موتیا جیسی مرض میںمبتلا پائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ چار روزہ میڈیکل کیمپ میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاسکے کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار ،عبدالقدوس اچکزئی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب ناصر اور بلوچستا ن ریذیڈنشل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے بھی کیمپ کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر وں سے ملاقات کی ،کمشنر قلات نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادتوں میں سے ایک ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو کسی کی جان بچانے جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کیمپ کے انعقاد اور ڈاکٹروں کی رضاکارانہ خدمات کو سراہا ۔