مکہ مکرمہ ،غیر قانونی تارکین کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 237 گرفتار

منگل 13 مارچ 2018 17:39

مکہ مکرمہ ،غیر قانونی تارکین کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 237 گرفتار
مکہ مکرمہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)   غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کے دوران مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے 237 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق تفتیشی مہم کا آغاز رات کے آخری پہر کیا گیا جس میں پولیس ، خفیہ ادارے ، وزارت محنت ، ادارہ بجلی کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم بنائی گئی تھی ۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے منصور علاقے میں ٹیم نے رات گئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا جس میں 237 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار شدگان کی اکثریت اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ ان میں سے 2 افراد کے پاس نشہ آور گولیاں اور چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے ۔ ان کے خلاف منشیات رکھنے کا مقدمہ دائر کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا جبکہ دیگر غیر قانونی تارکین کو شمیسی ڈیپورٹیشن سینٹر (ترحیل ) بھجوا دیا گیا جہاں انکے فنگر پرنٹ لینے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے مملکت میں غیر قانونی تارکین جن میں اقامہ اور وزارت محنت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں کے خلاف مملکت کی سطح پر کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ اور روزگار فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ ایسے افراد جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کئے جاتے ہیں انہیں مملکت میںبلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے وہ آئندہ 3 برس تک کسی بھی ویزے پر مملکت نہیں آسکتے ۔

متعلقہ عنوان :