معروف اینکر اقرار الحسن شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے لئے شام پہنچ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 17:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) پاکستان کے معروف صحافی و اینکر اقرا الحسن سامی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے لئے شام پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت شام میں بمباری جاری ہے ۔اور اس بمباری کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں مسلمان شہید ہو رہے ہیں۔لیکن ایسے میں پاکستان کے معروف صحافی و اینکر اقرار الحسن شام پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شام جا رہا ہو ں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ  اس وقت شام میں خانہ جنگی جاری ہے لیکن حلب کے پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کوہماری ضرورت ہے۔یاد رہے اس سے پہلے اقرار الحسن برما کے مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے بھی برما گئے تھے۔اور دنیا کے سامنے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی واضح تصویر پیش کی۔