چوہدری شجاعت حسین نے ن لیگ کو کالعدم لیگ قرار ددیدیا

ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے کوئی ہمسا یہ ہمارے حق میں نہیں، صدر ( ق) لیگ

منگل 13 مارچ 2018 18:05

چوہدری شجاعت حسین نے ن لیگ کو کالعدم لیگ قرار ددیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ن لیگ کو کالعدم لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا رویہ بگڑ چکا جو تبدیل نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں وزیر مشیر بن گئے ہیں مگر ہم پارٹی میں نئی قیادت لے کر آئیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ کوئی ہمسا یہ ہمارے حق میں نہیں جبکہ امریکی صدر افغان صدر سے تو ملا مگر ہمارے وزیر اعظم سے ملنا بھی گہوارہ نہ کیا اگر میں وہاں ہوتا تو دورہ چھوڑ کر واپس آجاتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ ایک بلوچ کو وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کیا