رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹس جاری

منگل 13 مارچ 2018 18:00

رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رحمان ملک کو نوٹس جاری کردی ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کیخلاف محمود اختر نقوی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،دوران سماعت محمود اختر نقوی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ، رحمان ملک کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں نااہل کر کے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رحمان ملک نے مراعات واپس نہیں کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ رحمان ملک کیخلاف فیصلے میں سنجیدہ نوعیت کی آبزرویشن دی گئی ، فیصلے کے مطابق رحمان ملک کو مرعات واپس کرنی تھی ،بعد ازاں عدالت نے رحمان ملک کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے اور انسے الزامات کے حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔