فرانس مزید آبدوزیں اور لڑاکا طیارے بھارت کو فروخت کرنے کے لیے پر عزم

فرانسیسی صدربھارت پر مہربان، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ورانسی میں دریائے گنگا میں کشتی کی سواری بھی کی

منگل 13 مارچ 2018 18:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بھارت کے دورے پر پہنچے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ملک بھارت کو مزید لڑاکا طیارے اور آبدوزیں فروخت کر سکتاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماکروں کا کہنا تھا کہ فرانس پہلے سے طے شدہ معاہدوں کے علاوہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کا اشارہ 2005 میں طے پانے والی تین اسکورپیئن آبدوزوں اور 2016ئ میں 36 رافائل طیاروں کی فروخت کے معاہدوں کی جانب تھا۔ ماکروں تین روزہ بھارتی دورے پر ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ورانسی میں دریائے گنگا میں کشتی کی سواری بھی کی