روسی حکومت کے ساتھ یوکرائن امن معاہدے میں توسیع چاہتے ہیں،جرمنی

روس پر پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں بات چیت سے قبل کچھ اقدامات کا انتظار کرنا بہتر ہو گا،چانسلر میرکل

منگل 13 مارچ 2018 18:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) جرمن چانسلر میرکل نے کہا ہے کہ روس میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے بعد یوکرائن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مِنسک امن معاہدے کو مزید توسیع دینے کا موقع پیدا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میرکل کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں بات چیت سے قبل کچھ اقدامات کا انتظار کرنا بہتر ہو گا۔ میرکل نے امید ظاہر کی کہ روس میں انتخابات کے بعد مناسب موقع ہو گا کہ مِنسک معاہدے میں مزید پیش رفت پیدا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :