صدارتی انتخاب کے دوران ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا، ری پبلکن رہنما

منگل 13 مارچ 2018 17:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان کسی قسم کا گٹھ جوڑ یا رابطہ نہیں تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سال کی تفتیش کے بعد ٹیکساس سے ری پبلیکن پارٹی کے ر کن مائیک کونوے نے اعلان کیا کہ کمیٹی نے عینی شاہدین کے انٹرویو کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کوناوے کا تعلق ری پبلیکن پارٹی سے ہے اور وہ ایوانِ نمائندگان کی چھان بین کمیٹی کے سرکردہ رکن ہیں، جبکہ 2016ئ کے انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر متعدد کمیٹیاں تفتیش کر رہی ہیں۔کوناوے نے رپورٹ کے اخذ کردہ کئی نتائج کا جائزہ پیش کیا۔ کوناوے نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں کسی گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔جب تک ڈیموکریٹ اس رپورٹ کا جائزہ نہیں لیتے اور انٹیلی جینس کمیٹی یہ فیصلہ نہیں کرتی کہ کون سی اطلاعات عام کی جائیں، تب تک یہ عام لوگوں کو میسر نہیں ہوگی۔ اس عمل میں ہفتے لگ سکتے ہیں۔ متوقع طور پر ڈیموکریٹ ایک علیحدہ رپورٹ جاری کریں گے، جس کے نتائج بہت ہی مختلف ہو سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :